سوشل میڈیا پر اپنی ٹرولنگ دیکھ کر ڈپریشن ہوجاتا ہے ،اداکارعفان وحید

فن کارکو عمر بڑھنے پربوڑھااورچہرہ اچھا کروانے پرپلاسٹک سرجری کے طعنے ملتے ہیں

Aug 26, 2024 | 11:10:AM
سوشل میڈیا پر اپنی ٹرولنگ دیکھ کر ڈپریشن ہوجاتا ہے ،اداکارعفان وحید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارعفان وحید کا کہنا ہے کہ عمر بڑھتی ہے تو بوڑھا کہا جاتا ہے اور چہرہ اچھا کراؤ تو کہتے ہیں پلاسٹک سرجری کروالی۔

اداکارعفان وحید کے کیریئرکی پہلی فلم"مستانی"حال ہی میں ریلیزہوئی ہے جس میں انہوں نے آمنہ الیاس کے ساتھ مرکزی کرداراداکیاہے، عفان وحید نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اداکاروں کو بوڑھا کہنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہرانسان کو بوڑھا ہونا ہوتا ہے،سدا بہار جوان کوئی نہیں رہتا، کوئی اداکار یا اداکارہ جب میچور ہوتا ہے اور اس کی عمر بڑھتی ہے تو بوڑھا ہونے کے طعنے دئیے جاتے ہیں،  جب کوئی خوب صورت رہنے کے لیے کچھ کرواتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ پلاسٹک سرجری کروا لی۔

یہ بھی پڑھیں:خاندان سمیت بھارتی شہریت کی پیشکش ٹھکرادی تھی،استادحامدعلی خان کاانکشاف

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی تنقید دیکھ کر پریشان ہوجاتے ہیں اور اکثر کمنٹس سیکشن بند کردیتے ہیں،سوشل میڈیا پر اپنی ٹرولنگ دیکھ کر ڈپریشن ہوتا ہے اس لیے سوشل میڈیا پر زیادہ توجہ نہیں دیتا۔

عفان وحید نے کہاکہ اخلاقی حدود میں رہتے ہوئے سوشل میڈیا پر تنقید ہونی چاہئیے اور حدود میں رہتے ہوئے ہر چیز کی جاتی ہے لیکن معاشرے میں اب کوئی حدود ہی نہیں رہیں۔