لاہور اسلام آباد موٹروے پر سفر  کرنے والے افراد خبردار

کار کا لاہور سے اسلام آباد ٹول ٹیکس 1100 سو روپے سے بڑھ کر 1210 روپے کردیا گیا، ویگن، ٹرالر، ٹرک، ٹریلر کے ٹول ٹیکس میں 600 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا، کس گاڑی سے کتنا ٹول ٹیکس وصول کیا جائیگا۔

Aug 26, 2024 | 11:46:AM
لاہور اسلام آباد موٹروے پر سفر  کرنے والے افراد خبردار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقارگھمن )لاہور اسلام آباد موٹروے پر سفر مزید مہنگا ہوگیا۔

کار کا لاہور سے اسلام آباد ٹول ٹیکس 1100 سو روپے سے بڑھ کر 1210 روپے کردیا گیا، ویگن، ٹرالر، ٹرک، ٹریلر کے ٹول ٹیکس میں 600 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا، کس گاڑی سے کتنا ٹول ٹیکس وصول کیا جائیگا۔

ترجمان کے مطابق ویگن سے 2030روپے ، کوسٹر سے 2840 روپے یک طرفہ ٹول ٹیکس وصول کیا جائیگا،بس سے 4060 روپے، ٹرک سے 5280 روپے اور ٹرالر سے 6780 روپے ٹول ٹیکس لیا جائے گا۔

ایم ٹو موٹروے کے تمام انٹرچینجز پر نئے ٹول ٹیکس ریٹس کا اطلاق کردیا گیا،معاہدہ کے تحت سالانہ 10 فیصد اضافہ کیا جاتا ہے ۔