حمزہ علی عباسی اور نیمل خاورکی شادی کی پانچویں سالگرہ ،خوبصورت تصاویرشیئر کردیں

اداکار حمزہ علی عباسی نے اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ 2019ء میں نہایت سادگی کے ساتھ شادی کی تھی

Aug 26, 2024 | 12:08:PM
حمزہ علی عباسی اور نیمل خاورکی شادی کی پانچویں سالگرہ ،خوبصورت تصاویرشیئر کردیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار،ہدایت کاراورمیزبان حمزہ علی عباسی کی اداکارہ نیمل خاورعباسی سے شادی کو 5 سال مکمل ہو گئے،شادی کی پانچویں سالگرہ پر جوڑے نے ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اپنی خوب صورت تصاویرمداحوں کے ساتھ شیئر کردیں۔

اداکار حمزہ علی عباسی نے اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ 2019ء میں نہایت سادگی کے ساتھ شادی کی تھی،اس جوڑی نے اپنی شادی کااچانک اعلان کرکے مداحوں سمیت شوبزانڈسٹری کوبھی چونکا دیا تھا،اس جوڑی کا ایک بیٹامصطفیٰ بھی ہے۔

 حمزہ علی عباسی اورنیمل خاور کی مشترکہ پوسٹ کی پہلی تصویر میں  شوبزکایہ خوب صورت جوڑا قدرتی نظاروں کے درمیان جبکہ دوسری تصویر میں اپنی شادی کی سالگرہ کا کیک لیے کھڑا ہے،ان تصاویر میں اس جوڑی کو سفید رنگ کے خوب صورت ملبوسات میں میچنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 نیمل خاور اورحمزہ علی عباسی کو سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز کی معروف شخصیات کی جانب سے شادی کی پانچویں سالگرہ پرمبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

 اداکارہ نیمل خاور نے حمزہ علی عباسی سے شادی کے بعدشوبز انڈسٹری کو خیرآباد کہہ دیا تھا جبکہ اداکارتاحال انڈسٹری کا حصہ ہیں بلکہ اب وہ ایک کتاب لکھ کرمصنف بھی بن گئے ہیں۔نیمل خاورنے شعیب منصورکی فلم"ورنہ"میں بھی اداکاری کی تھی۔