حکومت کا مشیر اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز مقررکرنےکا فیصلہ

کامیاب امیدوارکو اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون کے برابر تنخواہ ملےگی، اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل کی تنخواہ 15 سے 20 لاکھ روپےمقرر ہے -

Aug 26, 2024 | 12:23:PM
حکومت کا مشیر اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز مقررکرنےکا فیصلہ
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت نے معاشی صورتحال بہتر کرنے  کے بجائے خزانے پر اضافی بوجھ ڈالنے کے اقدامات شروع کردئیے،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مشیر اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز مقررکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ 

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خزانہ ڈویژن کا بتانا ہے کہ  مشیر اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز کے خواہش مند امیدواروں سے 9 ستمبر 2024 تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں اور امیدواروں کو عہدےکے لیے نیشنل جاب پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست دینا ہوگی۔ 

 خزانہ ڈویژن  کے مطابق کامیاب امیدوارکو اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون کے برابر تنخواہ ملےگی، اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل کی تنخواہ 15 سے 20 لاکھ روپےمقرر ہے جبکہ مشیر کی تقرری دو سال کے لیے اکنامک اینڈ فنانشل ریفامزیونٹ میں کی جائے گی۔  

ضرورپڑھیں:عمران خان اسٹیبلشمنٹ کا پراجیکٹ ،ان سے بات کریں ہمیں کوئی خوف نہیں:رانا ثناء اللہ خان

خزانہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ  اسامی کے لیےکم ازکم تعلیمی قابلیت فنانس، اکنامکس یا متعلقہ فیلڈ میں ماسٹر ڈگری مقرر کی گئی ہے، شارٹ لسٹڈ امیدواروں کو طے شدہ قواعد کے مطابق انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا، دوسالہ کنٹریکٹ جاب والے مشیر کو کارکردگی کی بنیاد پر توسیع مل سکے گی۔