(24نیوز ) بلوچستان کے ضلع مستونگ کی تحصیل کھڈکوچہ کے قریب لیویز تھانے پر مسلح افراد نےحملہ کر دیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے تھانے پر سے مسلح افراد کاقبضہ ختم کر ا لیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔مسلح افراد نے تھانے میں موجود متعدد گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور ریکارڈ جلا دیا جبکہ لیویز تھانہ کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش بھی ملی ہے۔
لیویز ذرائع کا بتانا ہے کہ لیویزتھانے کے تمام اہلکارمحفوظ ہیں، کھڈکوچہ میں ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر اور سکیورٹی حکام موجود ہیں۔
علاوہ ازیں ضلع قلات میں بھی مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اورلیویزاہلکاروں سمیت 10 افرادجاں بحق ہوگئے۔