اسلام آباد: 5 روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ

Aug 26, 2024 | 12:31:PM

(بابر شہزاد)اسلام آباد میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انسدادِ پولیو مہم کے دوران 421,455 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔انسدادِ پولیو مہم کا ابتدائی مرحلہ 9 ستمبر سے 13 ستمبر تک چلے گا۔

مہم کے دوران باقی رہ جانے بچوں کو 14 اور 15 ستمبر کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے وزارتِ صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔
 

مزیدخبریں