پی سی بی نے چیمپیئنز کپ ٹیموں کے پانچ مینٹورز کا اعلان کردیا

سابق معروف کرکٹرز مصباح الحق، ثقلین مشتاق،سرفراز احمد،شعیب ملک اور وقاریونس مینٹورز میں شامل ہیں

Aug 26, 2024 | 12:37:PM
پی سی بی نے چیمپیئنز کپ ٹیموں کے پانچ مینٹورز کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدحماد) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے چیمپیئنز کپ ٹیموں کے پانچ مینٹورز کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے اعلان کیے گئے مینٹورز میں سابق معروف کرکٹرز مصباح الحق، ثقلین مشتاق،سرفراز احمد،شعیب ملک اور وقاریونس شامل ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  کااس حوالے سے کہناہے کہ یہ ایک شفاف عمل کے ذریعے تین سالہ معاہدے کے تحت کیا گیا ہے،ان مینٹورز  کی پہلی اسائنمنٹ12  ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہونے والا چیمپئنز ون ڈے کپ ہوگا۔

محسن نقوی نے مزیدکہاہے کہ پانچوں کرکٹرز کھیل کے وسیع تجربے سے مالا مال ہیں جو پاکستان کی کرکٹ کے لیے مفید ثابت ہوگا،پاکستان کی کرکٹ کو مضبوط ڈومیسٹک ڈھانچے کے ذریعے مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔