ایک سال میں بجلی کی قیمتیں کافی حدتک کم ہوجائیں گی،اویس لغاری

بجلی چوری ناقابل برداشت ،پری پیڈ میٹرزکا منصوبہ زیر غور ،ریلیف عام آدمی تک پہنچایاجائےگا

Aug 26, 2024 | 12:51:PM
ایک سال میں بجلی کی قیمتیں کافی حدتک کم ہوجائیں گی،اویس لغاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کے پری پیڈ میٹرز کا منصوبہ زیر غور ہے اورایک سال میں بجلی کی قیمتیں کافی حدتک کم ہوجائیں گی۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری  کاملتان میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ جیسے فون میں پری پیڈ سسٹم ہوتا ہے اسی طرح کا میٹر بھی ملنا چاہئے، کوشش ہے بجلی چوری سے ہونے والا نقصان گزشتہ سال سے کم ہو، بجلی چوری ناقابل برداشت  ہے،بجلی چوری کم کرنے اوربجلی صارفین کو سہولتیں دینے کے لئے بھی اقدامات جاری ہیں،پاور سیکٹرکو درپیش مسائل حل کئے جائیں گے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ ریلیف کو عام آدمی تک پہنچایاجائےگا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں، 45 ارب کا ریلیف ہرصارف تک پہنچایا جائے گا، کیپسٹی پیمنٹ روپے کی قدر کم ہونے سے دگنی ہوگئی،ایک سال میں بجلی کی قیمتیں کافی حدتک کم ہوجائیں گی،ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں سندھ اور بلوچستان کی کمپنیز کا دورہ ہوگا۔