(ملک اشرف ) لاہور ہائیکورٹ نے سیشن جج ارشد محمود کی ریٹائرمنٹ کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی از سر نو مرتب کرلی.
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ کے مطابق پنجاب میں سیشن ججز کی تعداد 161 رہ گئی ، 19 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سنیارٹی برقرار ہے جبکہ 142 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ہوگیا ہے۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عہبر گل کی سنیارٹی میں ایک درجہ کے بعد سنیارٹی لسٹ میں 116 ویں نمبر پر آگئیں ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سید علی عمران نئی سینارٹی میں ایک درجہ اضافہ کے بعد 63 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
او ایس ڈی ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرشید عابد کا سنیارٹی میں پہلا،او ایس ڈی ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان احمد سعید کا سنیارٹی میں دوسرا نمبر ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر احمد اکبر کا سنیارٹی میں تیسرا نمبر برقرار ہے،
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھکر سجاد حسین سندھڑ کا سنیارٹی میں چوتھا ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات راجہ غضنفر علی خان کی سنیارٹی میں پانچواں ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی قیصر نذیر بٹ کا سنیارٹی لسٹ میں چھٹا اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا، محمد اکمل خان کا سنیارٹی میں ساتواں نمبر برقرار ہے۔
جج بینکنگ کورٹ لاہور ملک منیر احمد جوئیہ کا سنیارٹی میں دسواں ،جج انسداد دہشت گردی کورٹ نمبر ایک لاہورخالد ارشد کی سنیاٹی میں 12 واں ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور چودری طارق جاوید کی سنیارٹی 16 واں ،جج سپیشل کورٹ سینٹرل ون لاہور، سیشن جج تنویر احمد شیخ سنیارٹی 17 ویں ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ث چوہدری محمد الیاس 18 ویں، طارق محمود زرغام 19 ویں نمبر پر برقرار ہیں ، سینیئر سپیشل جج انٹی کرپشن کورٹ پنجاب لاہور،صفدر علی بھٹی کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ کے بعد 57 ویں نمبر پر آگئے ہیں.
یہ بھی پڑھیں: اہم سیاسی شخصیت کا انتقال ہو گیا
جج بینکنگ کورٹ نمبر ون لاہور غلام مرتضی کی سنیارٹی میں اضافہ 69 ویں نمبر پر آگئے ہیں،سنیارٹی لسٹ میں ایک درجہ اضافہ کے بعد ممبر پنجاب سروس ٹریبیونل طارق خورشید خواجہ 77 ویں، محمد عبدالرفیق 79 ویں ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ محمد کلیم خاں کی سنیارٹی میں اضافہ ،سنیارٹی 90 ویں نمبر پر آگئے جبکہ سب سے جونیئر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد فیصل احمد نئی سنیارٹی لسٹ میں ایک درجہ اضافے کے بعد 161 ویں نمبرپر آگئے ہیں ۔