پاکستانی معیشت ترقی کی جانب گامزن، سب اپنا حصہ ڈالیں گے: گورنر سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت ترقی کرنے جارہی ہے ، ہم سب اس میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے داتا دربا پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سر بلندی کیلئے داتا دربار پر دعا کی، اللہ نے جس دن منصب پر بٹھایا کوشش ہے ہم اپنے عوام کیلئے بہترین فرائض سر انجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے لگ رہا ہے پاکستان ترقی کرے گا کیونکہ اس وقت اقتدار میں موجود لوگوں کے درمیان سیاسی جنگ نہیں ہے، میں مریم نواز کے لیے دعا گو ہوں کہ وہ پنجاب کے عوام کے لیے بہتر سے بہتر کام سر انجام دیں۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں، آرمی چیف پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے میں بھی کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو جذبہ یہاں موجود عاشقان رسولؐ میں ہے ان کے ہوتے ہوئے پاکستان کی طرف دیکھنے والوں کی آنکھیں نکالیں گے، پاکستان کی معیشت ترقی کرنے جا رہی ہے، ہم سب اس میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔