ہاں میں جورو کا غلام اور بیوی سے ڈرتا ہوں،اداکار اسدصدیقی کااعتراف
اسما عباس بشریٰ انصاری سے اور ہمایوں سعید عدنان صدیقی سے بہتر اداکار ،ماہرہ خان مہوش حیات سے زیادہ خوبصورت ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکار اسد صدیقی نے جورو کا غلام ہونے اوربیوی سے ڈرنے کااعتراف کرلیا۔
اداکاراسد صدیقی نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور نجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
پروگرام میں شریک حاضرین میں سے ایک شخص نے ان سے پوچھا کہ آپ جورو کے غلام ہیں؟ جس کے جواب میں اداکاراسد صدیقی نے کہا کہ جی ہاں میں جورو کا غلام اور بیوی سے ڈرتا ہوں۔
شوکے دوران ایک اورشخص نے پوچھا کہ ڈراموں میں بیوی کو شوہر سے ہمیشہ مسئلہ کیوں دکھایا جاتا ہے؟اس کے جواب میں اسد صدیقی نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ ڈراموں میں بہتری آسکتی ہے،ضروری نہیں ہے کہ آپ ایک ہی چیز ساس بہو کے مسئلے کو دکھائیں یا پھر کسی کا کوئی چکر دکھائیں۔
اسدصدیقی نے کہا کہ اب چیزوں کو بدلنا چاہیے،ہم ڈراموں کے ذریعے کافی پازیٹو پیغام دے سکتے ہیں، ضروری نہیں ہے کہ آخری قسط میں مثبت پیغام ہی دکھایا جائے۔
ایک سوال کے جواب میں اداکار اسد صدیقی نے کہا کہ میں خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام نہیں کروں گا، اسما عباس بشریٰ انصاری سے اچھی اداکارہ جبکہ ہمایوں سعید عدنان صدیقی سے بہتر اداکار ہیں،ماہرہ خان اداکارہ مہوش حیات سے زیادہ خوب صورت ہیں۔
میزبان نے پوچھا کہ کیا یاسر حسین چھچھورے ہیں تو اسد صدیقی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہاں وہ چھچھورے ہیں۔
واضح رہے کہ اسدصدیقی نے چندسال قبل اداکارہ اسماء عباس کی بیٹی اداکارہ زارانورعباس سے شادی کی تھی اورکچھ عرصہ قبل ہی دونوں والدین بنے ہیں،اسدصدیقی حال ہی میں آن ایئرہونے والی ڈرامہ سیریل"بسمل" میں بھی اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں۔