وزیراعظم سے جان شیر خان کی ملاقات،پوری قوم کو آپ کی کامیابیوں پر فخر ہے،شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف نے اسکواش لیجنڈ جان شیر خان کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو جان شیر خان کے علاج کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی

Aug 26, 2024 | 15:52:PM
وزیراعظم سے جان شیر خان کی ملاقات،پوری قوم کو آپ کی کامیابیوں پر فخر ہے،شہبازشریف
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف سے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے ملاقات کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے اسکواش لیجنڈ جان شیر خان کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو جان شیر خان کے علاج کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اسکواش کے مایہ ناز کھلاڑی اور عالمی چیمپئین جان شیر خان نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے،وزیراعظم نے جان شیر خان کو خراج تحسین پیش کیا ہے، جو کئی مرتبہ عالمی چیمپئن اور برٹش اوپن چیمپئن رہ چکے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں اسکواش کے کھیل کو مقبول بنانے اور اس کھیل کے فروغ کیلئے آپ کی خدمات قابل قدر ہیں،آپ نے اپنے کھیل کے ذریعے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ،پوری قوم کو آپ کی کامیابیوں پر فخر ہے ۔

وزیراعظم  نے متعلقہ حکام کو جان شیر خان کے علاج معالجہ کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے،شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں اسکواش سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے،نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان اور اسپورٹس کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔