وزیراعلیٰ مریم نواز کا جیلوں میں کھانے کا معیار مزید بہتر بنانے کا حکم 

Aug 26, 2024 | 15:54:PM
وزیراعلیٰ مریم نواز کا جیلوں میں کھانے کا معیار مزید بہتر بنانے کا حکم 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جیلوں میں کھانے کا معیار مزید بہتر بنانے کا حکم دے دیا۔
 ملازمین و اسیران کو پرائیویٹ باورچیوں سے ٹریننگ کرانے کا حکم بھی دیا گیاہے۔مراسلہ کے مطابق باورچی ہائیر کرکے ہر جیل کے کچن سٹاف کی ایک ہفتے کی ٹریننگ کرائی جائے۔
پرائیویٹ سیکٹر کے باورچی ایس او پیز تیار کرنے میں جیل انتظامیہ کی مدد  جبکہ باربر والیکٹریشن اسیران وملازمین کوبھی خصوصی ٹریننگ کرائی جائے گی،جتنے بھی اسیران کو ٹریننگ کرائی جائےاسکا رجسٹرڈ میں ریکارڈ مرتب کیا جائے۔یکم ستمبر سے تینوں کیٹگریز کی ٹریننگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔

آئی جی جیل نے تمام سپرنٹنڈنٹس کو ٹریننگ کے حوالے سے مراسلہ بھجوادیا ۔