نومی انصاری اور انوشے اشرف کی شادی کیوں نہ ہوسکی؟اہم انکشاف سامنے آگیا

نومی انصاری نے  انوشے اشرف کو بہترین دوست قرار دیتے ہوئے کہاہماری پسندناپسندایک جیسی ہے

Aug 26, 2024 | 15:57:PM
نومی انصاری اور انوشے اشرف کی شادی کیوں نہ ہوسکی؟اہم انکشاف سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف فیشن  ڈیزائنر نومی انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اور  اداکارہ  انوشے اشرف نے ایک بار ایک دوسرے سے شادی کی منصوبہ بندی کر لی تھی لیکن منصوبہ تکمیل کو نہ پہنچ سکا۔

 ایک  انٹرویو کے دوران نومی انصاری نے  انوشے اشرف کو اپنے جگر کا ٹکڑا کہتے ہوئے اپنی سب سے بہترین دوست قرار دیا،انہوں نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب انہوں نے اور انوشے اشرف نے ایک دوسرے سےشادی کی منصوبہ بندی کرلی تھی کہ اگر ہمیں ایک سال میں کوئی نہیں ملا تو ہم آپس میں ہی شادی کرلیں گے،ان کی اور انوشے اشرف کی پسند و ناپسند ایک جیسی ہیں۔

نومی انصاری کاانٹرویو منظر عام پر آنے کے بعد صارفین تبصرہ کر رہے ہیں کہ مذکورہ انٹرویو پرانا لگ رہا ہے کیونکہ انوشے کی تو شادی ہوگئی ہے۔