شان اگربیٹنگ میں ناکام ہوگئے تو کپتانی چھوڑیں،ٹیم میں بھی جگہ نہیں بنے گی:رمیز راجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم اور سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کی تجویز زیر غور ہے۔ٹیم میں 3 تبدیلیاں ہونگی،شان اگربیٹنگ میں ناکام ہوگئے تو کپتانی چھوڑیں،ٹیم میں بھی جگہ نہیں بنے گی۔
ایک انٹرویو میں سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تتر بتر ہوگیا۔پرخچے اڑ گئے۔عجیب و غریب ٹیم بن گئی ہے۔مجھے لگتا ہے کہ جیسے ہی دبائو پڑتا ہے۔یہ فلاپ شو کرتے ہیں۔ٹاپ تھری ناکام ہیں۔مڈل آرڈر فلاپ ہے۔5 دن میں 2 ٹیمیں لو رینک ٹیمیں ننگی ہوجاتی ہیں۔پاکستان نے اس میں بڑا حصہ ڈالا۔سلیکشن خراب کی،اننگ غلط ڈکلریشن کی۔ٹیسٹ کرکٹ ہنساتی بھی ہے اور رلاتی ہے۔
ضرورپڑھیں:بنگلہ دیش سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی
پاکستان ایشیا کپ سے ناکام جارہا ہے۔بائولرز کا ورقہ پھٹ گیا۔پیسرز ناکام جانے لگے،اسپنرز کو ہم نکالنے لگے ہیں۔کپتانی فضول ہے۔توڑ پھوڑ ہے۔پاکستان میں پلیئرز پاور کے نام پر 2 سال سے آپریشن کیا گیا۔یہ اس کا نتیجہ ہے۔خرابی وہاں سے شروع ہوتی ہے۔شان مسعود ناکام کپتان ہیں۔مسلسل 4 ٹیسٹ ہارچکے۔شان کو خود بیٹنگ بھی کرنی ہوگی،دوسرا شان کو اپنا نالج بھی شو کرنا ہوگا۔میں نہیں سمجھ سکا کہ کس بے وقوف نے کہا ہے کہ اگست میں راولپنڈی کی پچ پر گھاس ڈالنے سے کام ہوجائے گا۔شان اگربیٹنگ میں ناکام گئے تو کپتانی چھوڑیں۔ٹیم میں بھی جگہ نہیں بنے گی۔
رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو اپنی گیم بہتر کرنی ہوگی لیکن وہ کیا کریں،جب ماحول ہی ایسا بنا ہے تو وہ کیا کرسکیں گے،جب سلیکشن،فیصلہ سازی اور کام ایسے ماحول میں چل رہا ہو تو بابر اعظم کچھ نہیں کرسکیں گے۔