مردوں نے خواتین کے لیے ماحول غیر محفوظ بنادیا،مریم نفیس  

کراچی کے سسٹم سے خوش نہیں،یہ دنیا کا دوسرا سب سے خطرناک شہر بن چکا ہے

Aug 26, 2024 | 16:27:PM
مردوں نے خواتین کے لیے ماحول غیر محفوظ بنادیا،مریم نفیس  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ خواتین پاکستان میں غیر محفوظ ہوگئی ہیں کیونکہ مردوں نے ایسا ماحول بنا دیا ہے ۔

ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اداکارہ مریم نفیس کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کی اکثریت کرپٹ، کاہل اور اعتبار کے قابل نہیں ہے، ہم کرپٹ ہیں اور یہاں کوئی کام بھی میرٹ پر نہیں ہوتا۔

اداکارہ کامزید کہنا تھا کہ پاکستان میں صرف سیاسی عدم استحکام اوردیگر مسائل ہی نہیں بلکہ اغواء، ہراسانی ،زیادتی اور قتل جیسے سنگین اور تشویش ناک مسائل بھی موجود ہیں، صحت کی سہولیات بھی میسر نہیں اور بچوں کو تعلیم دلوانا بھی مشکل کام ہے۔

 مریم نفیس نے کہا کہ میں کراچی کے سسٹم سے خوش نہیں، کراچی دنیا کا دوسرا سب سے خطرناک شہر بن چکا ہے، یہاں کے لوگ اچھے ہیں تاہم کوئی اونرشپ لینے کو تیار نہیں، پاکستان میں خود کو غیرمحفوظ تصور کرتی ہوں کیونکہ مردوں نے پاکستان میں خواتین کے لیے غیر محفوظ ماحول بنایا ہے۔