پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ۔
تحریک انصاف کی جانب سے ایڈوکیٹ عزیر بھنڈاری نے متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست مسترد کی جائے،الیکشن کمیشن کو آزاد ارکان کے وابستگی کے سرٹیفکیٹ منظور کرنے کا حکم دیا جائے،الیکشن کمیشن کو 12 جولائی کے مختصر فیصلے پر عملدرآمد کرنے حکم دیا جائے، پی ٹی آئی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 12 جولائی فیصلہ کی وضاحت کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے، الیکشن کمیشن کی درخواست عدالتی فیصلے پر عملدرآمد میں تاخیر کی کوشش ہے،الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست نیک نیتی پر مبنی نہیں، الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں میں رکاوٹ پیدا کر رہاہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے 3 مارچ کو انٹراپارٹی الیکشن کرایا،انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادی گئی ہیں،بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب بالترتیب چیئرمین اور جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے،ارکان کی پارٹی وابستگی کو چیئرمین اور سیکرٹری نے دستخط سے منظوری کیا،الیکشن کمیشن پابند ہے کہ پارٹی وابستگی کے سرٹیفیکیٹس پر کاروائی مکمل کرے۔