(ہاشر احسان) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے اہم رہنما شیر افضل مروت نے 8 ستمبر جلسے سے متعلق عمران خان کا پیغام دیا ہے کہ ’’جو بھی صورتحال ہو جلسہ 8 ستمبر کو ہی ہو گا‘‘۔
شیر افضل مروت کی اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ متحد ہو کر لڑنی ہے ،8 ستمبر کی ذمہ داری علی امین گنڈاپور کو دی گئی کہ وہ پر صورت یہ جلسہ کروائیں ،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اگر 8 ستمبر کو میرا بھی پیغام آئے تو آپ نے یقین نہیں کرنا ،بانی پی ٹی آئی نے مجھے کیا ذمہ داریاں دی ہیں اس کا اعلان 8 ستمبر کے جلسے میں کروں گا ،مجھے جو ذمہ داری دی گئی وہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی ہیں ۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ قوم ی ستمبر کے جلسے کے لیے تیاری رکھیں ،بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 22 اگست کو جلسہ ملتوی نہیں ہونا چاہئے تھا،بانی پی ٹی آئی نے کہا میرے ساتھ یہ تصویر رکھی گئی کہ انتشار ہو جائے گا ،
بانی پی ٹی آئی نے کہا جو بھی صورتحال ہو جلسہ 8 ستمبر کو ہی ہو گا۔