حج پالیسی 2025 کا اعلان ستمبر میں کیے جانے کا امکان، متعدد تبدیلیاں بھی متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)حج پالیسی کااعلان ستمبر میں کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ، اس حوالے سے سعودی حکام سے اہم درخواست بھی کی جائے گی ۔
خبر رساں ادارے " این این آئی " کے مطابق وزارت مذہبی امور نے آئندہ سال2025کی حج پالیسی کی تیاریوں پرکام تیز کردیا ہے،حج پالیسی کااعلان آئندہ ماہ ستمبر میں کیے جانے کا امکان ہے، آئندہ سال حج کے دوران لاہور ائیرپورٹ کو بھی روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کرنے کی سعودی حکام سے درخواست کی جائے گی، پرائیویٹ حج اور سرکاری حج سکیم کوٹے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی اور زیادہ اور کم مدتی حج سکیم کے معاملے پربھی نئی پالیسی لانے پرغور کیا گیا ہے۔