سپیکر  ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

Aug 26, 2024 | 17:41:PM
سپیکر  ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)سپیکر  قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی اسمبلی کے نویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیےکے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ 
 قومی اسمبلی کا مورخہ 26 اگست سے شروع ہونے والے اجلاس کا دورانیہ 2 ہفتے رکھنے کی تجویز زیر غور آئی ، ضرورت پڑنے پر قومی اسمبلی کے نویں اجلاس کے دورانیے میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے ،مشترکہ پارلیمنٹ کا اجلاس اگلے ہفتے بدھ یا جمعرات کو طلب کرنے کی تجویز  سامنے آئی ہے ۔
 اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں کوئی آئینی ترمیم نہیں ہو سکتی، اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں، اجلاس میں ختم نبوت سے متعلقہ کیس کے حوالے سے پارلیمان، علماء اور دیگر کے  کردار کی تعریف  کی گئی ، سپیکر  قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ختم نبوت ایمان کا حصہ ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ، ،اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ  کی شرکت ،اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی سید نوید قمر ، شیخ آفتاب احمد ، شہلا رضا، طارق فضل چوہدری، اعجاز حسین جاکھرانی ، نزہت صادق، خالد حسین مگسی ، نور عالم خان، شگفتہ جمانی کی بھی شرکت، اجلاس میں  ممبران اسمبلی گوہر علی خان، ملک عامر ڈوگر، سید امین الحق، علی محمد خان ، زرتاج گل اور سید حفیظ الدین  نے بھی شرکت کی ۔