صدر مملکت کا بلوچستان میں جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)صدر مملکت آصف علی زرداری کا بلوچستان میں کلیئرنس آپریشنز کے دوران جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس۔
صدر مملکت نے بلوچستان میں مختلف واقعات میں معصوم شہریوں کی شہادت پر بھی اظہارِ تعزیت کی اور کہا کہ دہشتگرد پوری قوم ، انسانیت اور ترقی کے دشمن ہیں اُنہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے ، قوم بہادر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ،پوری قوم کی مدد سے دہشتگرد عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے، قوم شہداء کی احسان مند رہے گی ، انکی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، صدر آصف علی زرداری نے شہادت پانے والے جوانوں کی بہادری اور جذبہ قربانی کی تعریف کی اور شہداء کیلئے بلندی درجات، اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔