(24 نیوز )قومی اسمبلی سے واک آوٹ کے بعد سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایاز صادق کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔
اسد قیصر نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ایاز صادق پر تنقید کی کہ بلوچستان میں اتنا بڑا واقعہ ہو گیا ہے،سپیکر صاحب نارمل اجلاس کی کاروائی چلا رہے ہیں،ہمارا مطالبہ ہے دو دن بلوچستان کے امور پر بات ہونی چاہیے،ہم نے اسی مطالبہ پر اجلاس سے واک آوٹ کیا ہے۔