بلوچستان: دہشت گردوں کیخلاف کلیئرنس آپریشن میں 14 جوان شہید، 21 دہشت گرد جہنم واصل

دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث عناصر اور سہولت کاروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا: پاک آرمی

Aug 26, 2024 | 18:45:PM
بلوچستان: دہشت گردوں کیخلاف کلیئرنس آپریشن میں 14 جوان شہید، 21 دہشت گرد جہنم واصل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) بلوچستان میں گزشتہ شب پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد کلیئرنس آپریشن کے دوران پاک فوج کے 14 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 21 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مذموم اور بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

پاک آرمی کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ شب بلوچستان میں دہشت گردوں نے مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں کی کوشش کی، دشمن طاقتوں کے ایما پر ان بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد بلوچستان میں امن اور ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنا تھا، موسی خیل، قلات اور لسبیلہ کے اضلاع میں متعدد شہریوں کی شہادت ہوئی، موسیٰ خیل میں دہشت گردوں نے ایک بس کو روکا اور بلوچستان میں روزگار کرنے والے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کی اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، کلیئرنس آپریشن کے دوران 21 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، ان کارروائیوں کے دوران وطن کے 14 بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا، شہید ہونے والوں میں سیکیورٹی فورسز کے 10 اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت گردوں کو انہی کی زبان میں جواب دیا جائے گا: وفاقی وزیر داخلہ کا دوٹوک بیان

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان بنگلہ دیش سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، مذموم اور بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، سیکیورٹی فورسز قوم کی حمایت سے بلوچستان میں امن واستحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔