(24 نیوز ) بڑھتی مہنگائی اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی کے باعث ملک بھر میں گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے ، جس پر اب سوزوکی نے شہریوں کی ضرورت اور اپنی سیل میں اضافے کیلئے منفرد آفر متعارف کرائی ہے جس کے تحت اب شہری تمام گاڑیوں پر 4 لاکھ روپے سے زائد کی بچت کر سکتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سوزوکی کمپنی نے گاڑیوں کے خواہشمند افراد کو خوشخبری سنائی ہے کہ وہ کوئی بھی گاڑی نجی بینک کے کار فنانسنگ کے ذریعے ہماری کسی بھی گاڑی پر 4 لاکھ 25 ہزار روپے تک کی بچت کر سکتے ہیں ۔
پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے پیشکش متعارف کروائی ہے کہ آپ کو 17.7% کے فلیٹ فکسڈ ریٹ پر 4,25,000 روپے تک کی بچت حاصل ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ، ترجیحی ڈلیوری کا بھی انتظام کیا گیا ہے، جس سے آپ اپنے خواب کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں ،یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ پیشکش سوزوکی کے تمام ماڈلز بشمول آلٹو، ویگن آر، سوئفٹ اور کلٹس پر لاگو ہوتی ہے۔