دہشت گردوں ،انکے سہولت کاروں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

دہشت گرد اتنے دلیر ہیں تو سامنے آکر لڑیں ، بندوق کے زور پر ایجنڈا مسلط نہیں کرنے دیں گے، سرفراز بگٹی

Aug 26, 2024 | 19:29:PM
دہشت گردوں ،انکے سہولت کاروں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے بلو چستان میں پاکستانیوں کو شہیدکیا،دہشتگردی کی ان کارروائیوں کے ذمہ داروں کا پیچھا کریں گے ۔

گزشتہ شب دہشتگردانہ کارروائیوں پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا کہ بلوچستان میں بلوچ نے کسی پنجابی کو نہیں مارا، دہشت گردوں نے بلو چستان میں پاکستانیوں کو شہیدکیا، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، کیا معصوم شہدا کی مائیں بہنیں اور لواحقین نہیں ہیں؟ بے دردی سے قتل کرنا بلوچ روایات کا حصہ نہیں، 
دہشت گردوں، سہولت کاروں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، بندوق کے زور پر ایجنڈا مسلط نہیں کرنے دیں گے۔
سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ریاست کی لڑائی ہے جو سب نے ملکر لڑنی ہے ، ہماری بلوچ روایات میں مسافروں کو شہید کرنے کی مثال  کہاں ہے ، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفرے کردار تک پہنچائیں گے ، گزشہ رات دہشت گردوں نے مختلف جگہوں پر حملے کئے ، ان حملوں میں معصوم شہریوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا ،دہشتگردی کی ان کارروائیوں کے ذمہ داروں کا پیچھا کیا جائے گا ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ  بیلہ میں جو کل حملہ ہوا یہ لوگ واٹس ایپ کے ذریعے رابطے میں تھے ، یہ لوگوں کو ریکروٹ کرکے پاکستان کے خلاف استعمال کرتے ہیں ، 

 اب کنفیوژن کا خاتمہ ہونا چاہے دہشتگردی کے خلاف ملکر لڑنا ہے ، وقت آگیا ہے کہ دہشتگردوں کے لیے نرم گوشہ رکھنے والے اب سوچیں ، کسی کو بھی انتشار پھیلانے کی اجازات نہیں دے سکتے ، قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہیں گے ، دہشتگردی کے واقعات پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ، ریاست کی عملداری یقینی بنائیں گے ، بندوق کے زور پر کسی کو اپنا نظریہ مسلط نہیں کرنے دیں گے ۔
سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھاکہ شاہراہوں کی حفاظت کو مزید سخت کیا جائے گا ، سیکیورٹی اداروں کی استعداد کار مزید بڑھائیں گے ،سیکیورٹی فورسز امن کے قیام کے لیے قربانیاں دے رہی ہے ،  عوام سوشل میڈیا کے پراپیگنڈے میں شامل نہ ہوں،بلوچستان کے لوگ پرامن ہیں اور امن چاہتے ہیں،کون لوگ ہیں جو بلوچستان میں امن نہیں چاہتے؟ہم جانتے ہیں ہماری گود میں بیٹھ کرکون لوگ دہشت گردوں کیلئے کام کررہے ہیں ،بہت سارے لوگ ہیں جو کہتے ہیں مذاکرات ہونے چاہیئں،سرفرازبگٹی
بتایا جائے مذاکرات کرنے کس سے ہیں، یہ سافٹ ٹارگٹ ڈھونٹے ہیں اور نہتے ڈرائیورز کو مار کر ہیرو بنتے ہیں ، معصوم لوگوں کو ان کی فیملی کے سامنے شہید کرنا ظلم ہے ۔