کوئٹہ:دہشتگردوں نے مچھ ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اُڑا دیا

Aug 26, 2024 | 21:56:PM
  کوئٹہ:دہشتگردوں نے مچھ ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اُڑا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) بلوچستان میں دہشتگردوں کی جانب سے ایک کے بعد ایک تخریبی کارروائی کا سلسلہ جاری  ہے ، گزشتہ شب شہریوں کے قتل کے بعد اب  ریلوے ٹریک کو ہی دھماکے سے اُڑا دیا ۔

 تفصیلات کے مطابق بولان کولپور کے مقام پر مچھ ریلوے ٹریک کو اُڑایا گیا ہے ، ریلوے ٹریک تباہ ہونے سے پنجاب اور سندھ ٹرین سروس معطل ہو گئی ،کوئٹہ سے کراچی آنیوالی ریل بولان میل بھی روانہ نہ ہوسکی ،ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پل بحال ہونے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں، سیکیورٹی کلرینس ملنے کے بعد ریلوے پل ٹریک کی تعمیر کا کام شروع ہوگا،  کوہٹہ سریاب روڈ ماسٹر کالونی کے پاس 5 بجے کے قریب دہشت گردوں نے پٹری کو دھماکے سے اڑا دیا ۔