(24 نیوز)کراچی میں بادل برسنے کے ساتھ ہی کے الیکٹرک کا سسسٹم بھی بجلی فراہم کرنے سے جواب دے گیا۔
کراچی میں بارشوں کا طوفانی اسپیل شروع ہو نے سے بادلوں کی آنکھ مچولی شروع ہو گئی،شہر کے مختلف علاقوں میں بارش برسنے سے تاحد نگاہ پانی ہو گیا،بارش کےباعث کئی علاقوں میں حدنگاہ بھی صفرہوگئی۔
ذرائع کے مطابق نیوکراچی، نارتھ کراچی، کورنگی، گلستان جوہر، اسکیم 33، سندھی مسلم، طارق روڈ، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، شاہراہ پاکستان، گلشن معمار، محمودآباد، بہادرآباد، جناح ہسپتال ، اورنگی ٹاؤن اور اطراف میں بھی آندھی کے ساتھ ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:سولر پینلزکی آڑ میں اربوں روپےکی منی لانڈرنگ کا انکشاف
بادل برسنے کے ساتھ ہی کے الیکٹرک کا سسٹم بھی بیٹھ گیا، بارش شروع ہوتے ہی لیاری کے مختلف علاقوں بھیم پورہ ، لیمارکیٹ، نانک واڑہ، ٹمبر مارکیٹ اور رنچھوڑ لائن میں بجلی غائب ہو گئی۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے جاری کردہ اعداد و شامر کے مطابق شہر میں اب تک سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 30 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔انہوں نے مزید یہ بھی بتایا کہ موسلادھار بارش کا سسٹم اس وقت شہرکے مغربی علاقوں کا رخ کررہا ہے جس وجہ سے بادل برسنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے ایک سے دو گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔