بھارتی اداکارہ کے 4 مشہور اداکاروں پر جنسی ہراسانی کے الزامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ملیالم فلم انڈسٹری کی اداکارہ مینو منیر نے انڈسٹری کے معروف اداکاروں ایم مکیش اور جے سوریا پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے مجھے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا ہے۔
یہ الزامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ڈائریکٹر رنجیت اور اداکار صدیق نے ایسوسی ایشن آف ملیالم مووی آرٹسٹس (AMMA) کے عہدوں سے استعفیٰ دیا تھا، ان پر بھی اسی نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
اداکارہ مینو منیر نے اپنی فیس بک پوسٹ میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ 2013 کی ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران 4 اداکاروں مکیش، منیام پیلا راجو، ایڈویلا بابو، اور جے سوریا نے ان کے ساتھ جسمانی اور زبانی بدسلوکی کی تھی۔
این ڈی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مینو منیر نے مزید بتایا کہ ایک موقع پر جب وہ واش روم سے باہر آئیں تو جے سوریا نے انہیں پیچھے سے گلے لگا کر بغیر اجازت بوسہ دیا،ایک اور واقعے میں انہوں نے AMMA کے سیکریٹری ایڈویلا بابو سے رکنیت کے لیے درخواست کی، لیکن انہوں نے انہیں اپنے فلیٹ پر بلایا اور وہاں ان کے ساتھ جسمانی بدسلوکی کی، ان بدسلوکیوں کے خلاف آواز بھی اٹھائی، لیکن انہیں بالآخر انڈسٹری چھوڑ کر چنئی منتقل ہونا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں:کیا عامر خان تیسری شادی کرنے والے ہیں ؟بالی ووڈ اداکار نے خود ہی بتا دیا
اداکارہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف کی طلبگار ہیں اور چاہتی ہیں کہ ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے اور ملزموں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
دوسری جانب اداکار منیام پیلا راجو نے ان الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ اس معاملے کی جامع تفتیش ضروری ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے ایک اعلی سطح اجلاس کے بعد ایک 7 رکنی خصوصی ٹیم کی تشکیل کا اعلان کیا ہے جو خواتین اداکاراؤں کے خلاف ہونے والے مظالم کی تحقیقات کرے گی۔