وزیراعظم کو کہیں گے مذاکرات نوشتہ دیوار ہیں:محمدعلی درانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما محمد علی درانی کا کہنا ہے کہ میں پیرپگارا کا پیغام لے کر آیا تھا۔ پیرپگارا سے درخواست کروں گا کہ وزیراعظم کو کہیں کہ مذاکرات نوشتہ دیوار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محمد علی درانی نے کہا کہ مذاکرات نوشتہ دیوار ہیں۔ ایسا نہ ہو سال بھر بعد وزیراعظم کو کہنا پڑے کہ مذاکرات نہ کرنا ہماری غلطی تھی۔ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی بھی یہی سوچ ہے کہ سیاسی درجہ حرارت بڑھانے کا فائدہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریک ٹو مذاکرات کا آؤٹ کم رزلٹ کی صورت میں آتا ہے۔ ٹریک ٹو سے متعلق معمولی تفصیل پر بھی کسی سے کوئی بات نہیں کی۔ تجویز میں کوئی خفیہ پہلو نہیں تھا۔ اپوزیشن کی طرح حکومت بھی راضی نہیں کہ بات کرے۔اپوزیشن اور حکومت دونوں راضی نہیں تو اس وقت مذاکرات کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے۔ ہم بات نہیں کریں گے ٹکراؤ کی طرف جائیں گے تو اس کے بعد بھی مذاکرات تو کرنا پڑیں گے۔
مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما نے مزید کہا کہ ہو سکتا ہے کہ استعفے موصول ہو رہے ہوں لیکن ابھی استعفے دینے کے عمل میں تاخیر نظر آ رہی ہے۔ تحریک کے تمام پروسس میں بھی لگتا ہے کہ وقت کچھ آگے بڑھے گا۔انہوں نے مزیدکہا کہ شہباز شریف جیل میں ہوں تب بھی وہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں۔