(24نیوز)بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ میں واقع پاک افغان سرحدی شہر چمن میں باپ نے اشتعال میں آکر فائرنگ کر کے اپنے 2 بیٹوں کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ چمن کے علاقے مردا کاریز روڈ پر پیش آیا ۔لیویز ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں بیٹوں کو قتل کرنے والا باپ واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہو گیا۔ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ۔ ملزم کو جلد گرفتار کر لیں گے۔