(24نیوز)جے یو آئی سے نکالے گئے مولانا شجاع الملک پھر بول پڑے، کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان بند گلی میں پھنس چکے ، ان کا دامن صاف ہے تو نیب کے سامنے پیش ہوں۔
تفصیلات کے مطابق مولانا شجاع الملک نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ایک پیج پر نہیں، یہ اتحاد حکومت نہیں گرا سکتا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کے سامنے دھرنوں کی باتیں بچگانہ ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈسپلنری کمیٹی کے فیصلے کی رو سے مولانامحمد خان شیرانی کی رکنیت ختم کر دی گئی،اس کے علاوہ حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب اور شجاع الملک کی بھی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمیٹی ممبران آغا ایوب شاہ، مولاناعبدالواسع، مولاناعبدالحکیم نے مولانا فضل الرحمان اور پارٹی پالیسی کی مخالفت کرنے پر چاروں رہنماؤں کو نکالنےکا فیصلہ دیا، ڈسپلنری کمیٹی کے سربراہ جلد بنیادی رکنیت ختم کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کرینگے۔ڈسپلنری کمیٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو کارکن اور رہنما ان رہنماؤں کےساتھ پروگرامز میں شرکت کرینگے انکی بھی رکنیت ختم کردی جائیگی۔