(24نیوز)سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی تیرہویں برسی منانے کے لئے گڑھی خدا بخش میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 13 ویں برسی کل 27 دسمبر کو منائی جائے گی، پیپلزپارٹی نے برسی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوگا اور گڑھی خدا بخش میں جلسہ بھی منعقد کیا جائے گا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، آصف علی زرداری اور دیگرپارٹی رہنما جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔ اپوزیشن کے دیگر رہنماوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔