کراچی کے چوکیدار چوروں سے مل گئے, مصطفیٰ کمال

Dec 26, 2020 | 11:59:AM
کراچی کے چوکیدار چوروں سے مل گئے, مصطفیٰ کمال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مردم شماری کے نتائج کو سب نے مسترد کر دیا۔ پاکستان کی تاریخ میں ایسی کمزور وفاقی حکومت کبھی نہیں آئی۔کراچی کے چوکیدار چوروں سے ملے ہوئے ہیں جیسے ہی یہ حکومت چھوڑیں گے جیلوں میں جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کو حکومت چھوڑ کر فوری اپوزیشن میں جانا چاہیے متحدہ والے عوام کو آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں ۔ تمام وسائل کے باوجود کراچی کے مسائل حل نہیں ہوئے۔ حکومت کی 2 نشستیں بھی کم ہوئیں تو برداشت نہیں کرسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی آبادی 3 کروڑ سے کم نہیں سندھ حکومت نے ڈھائی لاکھ نوکریاں دیں ایک بھی کراچی سے نہیں۔ جعلی ڈومیسائل بنا کر نوکریاں بانٹی جا رہی ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایک وزیر کہہ رہا ہے حیدرآباد میں یونیورسٹی نہیں بننے دوں گا۔ سندھ میں 70 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ اتنی کرپشن کرنے کے باوجود ان کا میئر باہر گھوم رہا ہے۔