(24نیوز) اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ لوگوں کو مضبوط آدمی کا کردار بہت پسند ہے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ یہ بندہ سنبھال سکتا ہے اور کچھ کر سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارفیصل قریشی کا کہنا تھاکہ مجھے ڈراموں میں منفی کردار کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تاہم یہ سچ ہے کہ مضبوط مرد کے کردار کو سراہا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عورت میں اتنی طاقت ہے کہ وہ مرد کی پوری شخصیت تبدیل کر سکتی ہے۔ مرد کے 10 دوست، باپ اور ماں لاکھ بار کہیں سگریٹ چھوڑ دو لیکن وہ نہیں چھوڑے گا لیکن جہاں کوئی لڑکی دل کو لگی تو فوری سگریٹ بجھا کر سیدھا ہو جاتا ہے۔