میری آواز میرے وطن ۔۔دین کیلئے ہے، رابی پیرزادہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز)شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے کہا کہ اُنہوں نے میوزک چھوڈیا لیکن اُن کی آواز آج بھی اُن کے وطن اور دین کے لئے ہے۔
تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 145ویں یومِ پیدائش کے موقع پر اُنہیں خراجِ عیقدت پیش کرتے ہوئے اُن کے لئے اپنی سُریلی آواز میں ایک خصوصی نغمہ تیار کیا ہے۔سابق گلوکارہ نے اپنے اس نئے نغمے کا یوٹیوب لنک سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔
ٹوئٹر پر یوٹیوب لنک شیئر کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ ’میں نے میوزک چھوڑا ہے مگر میری آواز ابھی بھی میرے وطن اور میرے دین کے لئے ہے۔‘
Happy birthday Quaide azam.
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) December 25, 2020
میں نے میوزک چھوڑا ہے مگر میری آواز ابھی بھی میرے وطن اور میرے دین کیلیے ہے۔ گلیمر اور فیشن تو اس وڈیو میں نہیں ہے، مگر میرے قائد کی محبت ضرور ہے، ہمیں اپنا ایمان اور جزبہ واپس لانا ہے، ہمیں بدلنا ہے، جیسے ہم پہلے تھےhttps://t.co/DvUmoM88Fx
رابی پیرزادہ نے کہا کہ ’اس ویڈیو میں گلیمر اور فیشن تو نہیں ہے مگر میرے قائد کی محبت ضرور ہے۔‘
یاد رہے کہ اس سے قبل سابقہ گلوکارہ نے ٹوئٹر پر قائداعظم محمد علی جناح کے خاکے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’قائداعظمؒ نے ہمیشہ پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کی بات کی اور قرآن کریم کو پاکستان کا دستور قرار دیا۔‘
اُنہوں نے لکھا تھا کہ ’اگر ہم پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے قائد کے فرمودات پر من و عن عمل درآمد کرنا ہوگا۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ روز برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کی صورت میں ایک آزاد وطن دینے والے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 145 واں یوم ولادت منایا گیا تھا۔