لندن بیانیے کا  مقصد پاک فوج کو کمزور کرنا ہے،طاہراشرفی

Dec 26, 2020 | 12:32:PM
لندن بیانیے کا  مقصد پاک فوج کو کمزور کرنا ہے،طاہراشرفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نمائندہ خصوصی بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ لندن بیانیہ دراصل بھارت اور اسرائیل کا بیانیہ ہے جس کا مقصد پاک فوج کو کمزور کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مولانا اجمل قادری کے اس انکشاف کے بعد کہ ان کو نواز شریف نے اسرائیل بھیجا تھا یہ واضح ہو گیا کہ لندن بیانیہ دراصل بھارت اور اسرائیل کا بیانیہ ہے جس کا مقصد پاک فوج کو کمزور کرنا ہے۔انہوں نے قومی اقلیتی کمیشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں موجود تمام اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاست اور مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔ مسیحی برادری کی خوشیوں میں پوری قوم شریک ہے۔ پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔ پاکستانی اقلیتوں کی بیٹیاں بھی قوم کی بیٹیاں ہیں۔

  ایک بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ملک سے توہین ناموس رسالتؐ کے قانون کے غلط استعمال کو علما و مشائخ اور وکلاکے تعاون سے ختم کر دیا گیا ہے۔