کمسن بچیوں کیساتھ جنسی زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سرائے مغل میں 6 کمسن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا درندہ پولیس کی گرفت میں آگیا۔پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری بھی متاثرہ بچیوں کی نشاندہی پر ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع پتوکی کے علاقے سرائے مغل میں 6 کمسن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزم پر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم بچیوں کو مختلف طریقوں سے ورغلا کر بلاتا تھا، متاثرہ بچیوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں، ملزم کی گرفتاری بھی متاثرہ بچیوں کی نشاندہی پر ہوئی ہے، اس سے مزید تفتیش جاری ہے جب کہ اس کا ڈی این اے بھی کروایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ڈی پی او قصور نے بروقت کارروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سرائے مغل کو معطل کر دیا ہے، علاقے میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف واقعات میں 6 بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا ملزم سی سی ٹی وی فوٹیجز کے باوجود گرفتار نہیں ہوسکا تھا۔متاثرہ بچیوں کے والدین اوراہل علاقہ نے پولیس کے خلاف روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا، جس کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں آئی۔