ضمنی اور سینٹ الیکشن میں میدان خالی نہیں چھوڑیں گے: مراد علی شاہ 

Dec 26, 2020 | 12:56:PM
 ضمنی اور سینٹ الیکشن میں میدان خالی نہیں چھوڑیں گے: مراد علی شاہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے ساری باتیں ذہن میں رکھنی ہیں، بائے الیکشن اور سینٹ الیکشن  میں میدان خالی نہیں چھوڑ سکتے، لوگوں کی خدمت کیلئےبیٹھاہوں،کرکٹ کھیلنےنہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ  نے  گڑھی خدا بخش میں بےنظیر بھٹو شہید اور ذوالفقاربھٹو شہید کے مزار پرحاضری دی ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  مزار کمیٹی کی میٹنگ اور سکیورٹی اشوز کا جائزہ لینے آیا ہوں،کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔ ہر آنے والے کو ماسک فراہم کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے  استعفوں کے سوال پر کہا پیپلزپارٹی کے سندھ اسمبلی اور قومی اسمبلی کے ممبران نے اپنے اپنے استعفے بلاول بھٹو زرداری کے پاس جمع کروا دئیے  ہیں۔29 تاریخ کو کراچی میں پیپلز پارٹی کی سی ای سی میں استعفوں کے معاملے پر گفتگو ہو گی۔پارٹی قیادت پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہی فیصلے کرے گی۔انہوں نے مزید کہا استعفے کب اور کس وقت دینے ہیں اس کا فیصلہ پارٹی قائدین کریں گے ۔استعفوں کی ٹائمنگ بھی  لیڈر شپ اپنی مرضی سے طے کرے گی کسی کے کہنے پر نہیں۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس ملک کے غریبوں پر صادق امین انڈے والی آفت آئی ہوئی ہے جس سے نجات دلانی ہے۔