فضل الرحمان کی لاڑکانہ جلسےمیں شرکت سے معذرت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گڑھی خدابخش کےجلسےمیں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی کال کے باوجود فضل الرحمان نے لاڑکانہ آمد سے معذروی ظاہر کی ہے جس کے بعد فضل الرحمان کل ہونے والے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدابخش کے جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔مولانافضل الرحمان کی جگہ جے یو آئی کا پانچ رکنی وفدجلسے میں شرکت کرےگا۔ وفد میں عبدالغفورحیدری، سراج احمدخان، عبدالرزاق عابد اور سعود افضل شامل ہونگے۔
واضح رہے کہ 24 دسمبر کو سابق صدر آصف زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔
ٹیلی فونک رابطے میں آصف زرداری اورمولانافضل الرحمان کے درمیان حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو گڑھی خدابخش جلسے میں شرکت کی دعوت دی تھی۔