سابق انگلش بولر ، کمنٹیٹر، رابن جیکمین انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اور معروف بین الاقوامی کمنٹیٹر رابن جیکمین انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق رابن جیکمین 1945 میں پیدا ہوئے۔انتقال کے وقت ان کی عمر 75برس تھی ۔ سابق فاسٹ بولر کو 2012 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ رابن جیکمن نے 1981 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور انہوں نے انگلینڈ کی جانب سے 4 ٹیسٹ اور 15 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے۔انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد رابن جیکمین کمنٹیری سے وابستہ ہو گئے تھے۔