مولانا   صاحب بے نقاب ، نیب سے نہیں بچ سکتے، حلیم عادل

Dec 26, 2020 | 14:06:PM
 مولانا   صاحب بے نقاب ، نیب سے نہیں بچ سکتے، حلیم عادل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مریم نواز نے کراچی میں مزار قائد پر جاکر بے حرمتی کی اور نعرے بازی کی جرات ہے توگڑھی خدا بخش جاکر اس طرح کوئی کرکے دکھائے پولیس اگر ایکشن لیتی تو ہمیں جانے کی ضرورت نہیں پڑتی ۔مولانا فضل الرحمن فوج کے خلاف بغاوت کے لئے نکلے تھے مولانا   صاحب کے ساتھیوں نے ان کو بے نقاب کردیا ۔پی ڈی ایم رہنما بن کر آپ نیب سے نہیں بچ سکتے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ  نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کے ہونے والے جلسے میں عوام کو بلاکر کورونا کو بڑھایا جائے گا۔مولانا صاحب فوج کے خلاف نکلے تھے لیکن یہ دنیا مکافات عمل ہے ۔اپ پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں تو ایسا نہیں کہ نیب کے شکنجے سےبچ  جائیں گے۔ کورونا کے پھیلاؤ کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔ جاوید لغاری کے نام پر 200 لائسنس ایشو کئے گئے۔ لیا ری گینگ ور کو بھی لائسنس دئیے گئے تھے جن کے بعد قتل و غارت کا سلسلہ عام کیا گیا تاریخ کو ایک بار پھر دہرایا جارہا ہے