عمران خان گھبرانے والے نہیں،چودھری سرور 

Dec 26, 2020 | 14:31:PM
عمران خان گھبرانے والے نہیں،چودھری سرور 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ وزیراعظم  عمران خان گھبرانے والے نہیں بلکہ ڈٹ جانے والے لیڈر ہیں۔ دسمبر جنوری فروری مارچ بھی گزر جائیں گے الیکشن 2023 میں ہی ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق  پارٹی وفود سے گورنر پنجاب چودھری سرور کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت مضبوط اور مستحکم ہے۔ لانگ مارچ اور جلسوں سے کوئی فرق نہیں پڑیگا۔ ملکی ترقی کو ریورس گیئر لگانے کی سازشیں کر نیوالوں کوناکام بنائیں گے۔ عوام جمہوریت، آئین و قانون کی حکمرانی اور حکومتی بیانہ کیساتھ ہیں۔ پہلی بار موجودہ حکومت نے اداروں میں سیاسی مداخلت کو ختم کر دیا ہے۔ آج معاشی اور سفارتی سمیت ہر محاذ پر پاکستان کامیابی سے آگے بڑھ رہا۔ 30 سالوں میں پہلی بار پنجاب میں انڈسڑی مکمل بحال ہو رہی ہے۔ انشا اللہ پاکستان معاشی سمیت ہر شعبے میں کامیابیوں کیساتھ آگے بڑھتا رہیگا۔ آج پارلیمنٹ اور جمہوریت سمیت تمام ادارے مضبوط ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے مشن پر گامز ن ہیں حکومت عام آدمی کے مسائل کر نے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر اعظم پر قوم کو مکمل اعتماد ہے۔ اپوزیشن کے عزائم ناکام ہوں گے۔