پی ڈی ایم تحریک آگے بڑھی تو مولانا کو نیب نوٹس آ گیا:سلیم مانڈوی والا

Dec 26, 2020 | 14:50:PM
پی ڈی ایم تحریک آگے بڑھی تو مولانا کو نیب نوٹس آ گیا:سلیم مانڈوی والا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک آگےبڑھی تومولانافضل الرحمان  کونوٹس بھیج دئیے گئے،انہیں اب نوٹسز بھیجنے کاکیافائدہ؟ایک سال پہلےدیتے۔مولانا کے خلاف نیب کو استعمال کرکے کیا پیغام دیا جارہا ہے؟ 

ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے  مزار قائد پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی،بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا قائد کے مزار آکر احساس ہوتا ہے کہ ہم قائد کے ڈریم سے دور چلے گئے۔ قائدا عظم کہتے تھے امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔پاکستان کو ایسا ملک بنانا چاہیے جس کی دنیا تعریف کرے۔

سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نےکہہ دیا سینٹ انتخابات وقت پرہوں گے۔ نیب کو ایک ریاستی ادارے کے طور ہر استعمال کیا جارہا ہے۔میں کسی کو دھمکی نہیں  دے رہا،نیب نوٹسزکا عدالت میں جواب دوں گا۔نیب بھی کورٹ میں جواب دے۔