پاکستان کو کرپشن فری کرنے کیلئے پرعزم ہیں،چیئرمین نیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہاکہ پاکستان کو کرپشن فری کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔کرپشن کے خلاف جنگ کو قومی فریضہ سمجھ کر لڑ رہے ہیں۔نیب کے قیام کا مقصد کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ افراد سے لوٹی ہوئی رقم واپس لانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیب بزنس کمیونٹی کا بہت احترام کرتا ہے۔نیب کی کسی سیاست جماعت، گروپ یا فرد سے کوئی وابستگی نہیں۔نیب کی وابستگی صرف ریاست پاکستان سے ہے۔نیب نے اب تک 7 سو 14 ارب روپے ریکور کئے۔نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔نیب کا ایمان بدعنوانی سے پاک پاکستان ہے۔نیب افسر بدعنوان عناصر کیخلاف اپنی کوششوں کو دوگنا کریں۔