پشاور، کورونا کی صورتحال انتہائی تشویشناک  : شوکت یوسفزئی

Dec 26, 2020 | 15:12:PM
پشاور، کورونا کی صورتحال انتہائی تشویشناک  : شوکت یوسفزئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر محنت خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پشاور میں کورونا وائرس کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پشاور کے 2 بڑے ہسپتال بھر چکے ہیں مزید یہ کہ لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی چھوڑ دے، جو اپنی پارٹی متحد نہیں رکھ سکا،پی ڈی ایم کی پارٹیاں کیسے اکٹھا رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کا اصل امتحان سینٹ انتخابات کے اعلان پر شروع ہوگا۔ سینٹ انتخابات میں پتہ چل جائے گا کون کس کے ساتھ ہے۔شوکت یوسفزئی  نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ بڑے ڈکٹیٹر ثابت ہوئے ہیں ان میں تنقید برداشت کا حوصلہ ہی نہیں ہے۔