عمران مافیا نے غریبوں کا تیل نکال دیا, مریم اورنگزیب

Dec 26, 2020 | 15:58:PM
عمران مافیا نے غریبوں کا تیل نکال دیا, مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز) مسلم لیگ ن  کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ انڈے 300 سو روپے درجن ، تیل320روپے کلو ہوگیا۔ عمران مافیا نےغریب عوام کا تیل نکال دیا ہے۔ عمران خان سے درخواست ہے کہ خدا کے لئے انڈے اور تیل مہنگا ہونے کا نوٹس نہ لینا اگر لیا تو قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتوں میں مزید اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے نوٹس لیا تو قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی اور بے چارے عوام مزید مہنگی اشیاءنہیں خرید سکتے ۔انہوں نے کہا کہ مئی 2018 ء میں تیل 180 روپے فی لیٹر تھا۔ صادق اور امین کے دور میں پیکٹ میں 300 اور بوتل میں320 روپے مل رہا ہے ۔ تین مہینے پہلے تیل 260 روپے فی لیٹر ۔ دو ہفتے پہلے 280 روپے فی لیٹر اور آج 300 روپے فی لیٹر ہوچکا ہے ۔

 مریم اورنگزیب نے مزید کہاکہ 2018ء میں انڈا 7 روپے کا اورفی درجن 84 روپے تھے، صادق اور امین کے دور میں انڈے300 روپے فی درجن ہوچکے ہیں۔ آٹا ، چینی ، گیس، بجلی, دوائی مافیا کی جیب بھرنے کے بعد سہولت کار عمران خان کمیشن بناتے ہیں ۔کمیشن لینے کے بعد کمیشن بنانا ووٹ چور حکومت کا عوام کوفریب دینے کا معمول بن چکا ہے ۔