وزارت خزانہ نے معیشت میں بہتری کے حکومتی دعووں کا پول کھول دیا،رپورٹ جاری

Dec 26, 2020 | 16:05:PM
 وزارت خزانہ نے معیشت میں بہتری کے حکومتی دعووں کا پول کھول دیا،رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )وزارت خزانہ نے جولائی سے نومبر تک ملکی معیشت کے بارے میں رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق جولائی سے نومبر کے دوران برآمدات 7.1 فیصد گر گئیں
 رواں سال کے پہلے پانچ کے دوران 9.6 ارب ڈالر کی برآمدات رہیں، اس طرح رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 6.9 فیصد بڑھ گیا، خسارہ 8.1 ارب ڈالر سے بڑھ کر 8.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا،۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں مالی سال جولائی سے نومبر سرمایہ کاری میں 17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جولائی سے نومبر کے دوران 717 ملین ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری آئی، گزشتہ سال جولائی سے نومبر 864 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی تھی، رپورٹ کے مطابق نان ٹیکس آمدن جولائی سے نومبر 5.5 فیصد گر گئی۔
اس طرح وفاقی حکومتی اخراجات بھی پہلے پانچ ماہ میں 13.5 فیصد بڑھ گئے اورگزشتہ سال کی نسبت اخراجات 1691 ارب سے بڑھ کر 1920 ارب روپے تک پہنچ گئے، جولائی سے نومبر کے دوران مالیاتی خسارہ 33.5 فیصد بڑھ گیا، مالیاتی خسارہ 564 ارب سے بڑھ کر 753 ارب روپے تک پہنچ گیا۔