وزیر ریلوے کے جے یو آئی کے سینئر رہنما پر سنگین الزامات

Dec 26, 2020 | 16:05:PM
 وزیر ریلوے کے جے یو آئی کے سینئر رہنما پر سنگین الزامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر ریلوے اعظم سواتی نے جے یو آئی کے سینئر رہنما اکرم درانی پر سنگین الزامات عائدکرتے ہوئے کہا ہے کہ اکرم درانی نے ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اعظم سواتی نے کہا ہے کہ اکرم درانی نے ٹھیکوں میں کمیشن کے ذریعے 15 ارب سے زائد کی کرپشن کی ہےاکرم درانی نے اپنے بے نامی داروں کے نام پر جائیدادیں بنائیں جبکہ اکرم درانی کی الیکشن کمیشن میں صرف 55 لاکھ کی جائیدادیں ظاہر کیں ہیں۔انہوں نےمزید کہاکہ میں نے اپنے طور پر اکرم درانی کی جائیدادوں کا ریکارڈ اکٹھا کیا جو اربوں روپے کی ہیں۔

واضح رہے  کہ وزیر ریلوے نے  کہا ہے کہ آج اگر ہمارے ہسپتال، کالجز اور یونیورسٹیز خالی ہیں تو ان لٹیرے کی وجہ سے ہیں۔میں نے 2014 میں اکرم درانی کیخلاف تمام ریکارڈ نیب کے حوالے کیا تھا۔مولانا شیرانی کی قیادت میں جے یو آئی ف کے اندر ایک تحریک چل پڑی ہےیہ تحریک ملکی مفاد اور علماء کی ساکھ کیلئے چلی ہے۔مولانا شیرانی ایک زیرک اور دیانتدار شخص ہیں۔ تحریک کامیاب ہو کر رہےگی۔جے یو آئی کے تمام جید علماء مولانا شیرانی کا ساتھ دیں۔یاد رکھیں ایک دن سب نے اللہ کو حساب دینا ہے ۔جے یو آئی کے تمام علما اکرم درانی جیسے کرپٹ ٹولے کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔