قرضوں کی قسطیں ادا کر رہے ہیں ،غریبوں پر کیا خرچ کریں،عمران خان

Dec 26, 2020 | 16:21:PM

 (24نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں بھارت کی پروپیگنڈامشین جیسی زبان استعمال کی جارہی ہے،دنیامیں پاکستان کی فوج کوبدنام کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔
 چکوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بھارت کی پلاننگ ہے کہ پاکستانی فوج کوکمزورکیاجائے،انہوں نے کہا اپوزیشن کہتی ہے الیکشن میں دھاندلی ہوئی،ان سے کوئی پوچھے اگردھاندلی ہوئی توکسی فورم پرگئے؟ کہیں شکایت کی۔

  اپوزیشن والے فوج کوکہتے ہیں’’کو‘‘کرو۔ اپنے آپ کوجمہوری کہتے ہیں اوراپنی فوج کوکہتے ہیں الیکٹڈ حکومت کوگرادو۔انہوں نے کہا تاریخ میں پہلی باراپوزیشن نے فوج پرتنقیدکی، اپوزیشن اداروں کیخلاف بھارت کی زبان استعمال کررہی ہے ،  بھارت کی طرف سے بلوچستان میں دہشتگردی کی جا رہی ہے ، ساری قوم جانتی ہے 30سال سے ان لیڈروں نے ملک لوٹا، نوازشریف،آصف زرداری ایک دوسرے کوچورکہتے تھے، اپوزیشن والے چوری بچانے کیلئے فوج پرحملہ کررہے ہیں۔

عمران خان نے کہا اپوزیشن کو کسی صورت این آر او نہیں ملے گا، وزیراعظم اپوزیشن مجھے کبھی بلیک میل نہیں کر سکتی ، اپوزیشن اداروں کو بلیک میل کرنا چاہتی ہے، عمران خان کسی نے ان چوروں کواین آراودیاتوملک سے غداری کرےگا ۔کسی نے انہیں این آراودیاتووہ کام کرے گاجودشمن کرتاہے۔
 انہوں نے کہا ہم قرضوں کی قسطیں ادا کر رہے ہیں ،غریبوں پر کیا خرچ کریں،پچھلے سال جتناٹیکس اکھٹاکیااس کاآدھا قرضےواپس کرنے میں چلاگیا۔کرپٹ افراد کو سزا نہ دیں تو کیا کریں، بچوں کو کیا پیغام دیں؟ جمہوریت پسندکہلانےوالے کہتے ہیں جمہوری حکومت گرادو، مولانا فضل الرحمن نے خود ہی اپنے آپ کو صادق و امین ڈکلیئر کرلیا ،عمران خان نے کہا ہم ایسا پروگرام لارہے ہیں جس سے کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، پوری کوشش ہے سکولوں کوڈی سینٹرلائزکردیں،عمران خان نجی اسپتالوں کیلئے کم قیمت پرزمینیں فراہم کریں گے ہیلتھ سسٹم 10سال میں ایساہوگاجوامیرترین ملکوں کابھی نہیں ہوگا۔

چکوال میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سے لکھوا لیں اپوزیشن استعفے دے گی تو ان کے فارورڈ بلاک بن جائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے کروڑوں خرچ کئے انتخابات لڑنے میں وہ ان کے کہنے پر استعفے کیوں دیں گے۔ مولانا فضل الرحمان 12 ویں کھلاڑی ہیں۔بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اربوں کے پیسے بنائے اور آمدن کا پتہ نہیں،ان کا کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے۔ ان کے کہنے پر کوئی استعفیٰ نہیں دے گا، پارٹی کے لوگوں کو پتہ ہے یہ اپنی کرپشن بچانے کےلئے کر رہے ہیں۔ جواب انہوں نے دینا ہے اور اپنے ارکان سے قربانی مانگ رہے ہیں، ان کے ارکان اسمبلی کبھی قربانی نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سے لکھوا لیں یہ استعفے دیں گے تو ان کے فارورڈ بلاک بن جائیں گے۔ یہ لوگوں کو بے وقوف سمجھتے ہیں اور ان کو حقارت سے دیکھتے ہیں۔ مینار پاکستان پر پتہ چلا گیا کہ لاہوری بے وقوف ہیں یا نہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ساری قوم جانتی ہے30 سال سے یہ ملک پر ظلم کر رہے ہیں۔ جس طرح ان کی اولادیں رہتی ہیں ویسے شہزادے بھی نہیں رہتے ہیں۔ جس نے یہ سمجھا قوم بے وقوف ہے اس سے بڑا بیوقوف کوئی نہیں ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ توانائی سے متعلق امور پر قوم سے جلد خطاب کروں گا۔ برصغیر میں سب سے مہنگی بجلی پاکستان میں ہے۔ کوشش کر رہے ہیں عوام پر قیمتوں کا بوجھ نہ پڑے۔ قرضے ملک پر بوجھ بن چکے ہیں، آئی پی پیز کے ساتھ مزاکرات کیے ہیں۔ بجلی بنانے اور بیچنے کی قیمت میں 3 روپے کا فرق ہے۔ اگر بجلی مہنگی نہیں کریں گے تو قرضے بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کو بے وقوف سمجھتے ہیں اور ان کو حقارت سے دیکھتے ہیں، ساری قوم جانتی ہے30 سال سے یہ ملک پر ظلم کر رہے ہیں، جس طرح ان کی اولادیں رہتی ہیں ویسے شہزادے بھی نہیں رہتے ہیں، جس نے یہ سمجھا قوم بے وقوف ہے اس سے بڑا بیوقوف کوئی نہیں ہے۔

مزیدخبریں