(24نیوز )پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ استعفے آخری ہتھیار ہے اسے وقت پر استعمال کیا جائیگا اور یہ فیصلہ پی ڈی ایم کو کرنا ہے، استعفوں کا کراچی میں ہونے والی سی ای سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائیگا ۔
لاڑکانہ پریس کلب میں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا جمہوریت پسند قوتیں و جیالوں میں احساس محرومی ہیں کہ اعلیٰ عدالتیں میں ذالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے خون کا انصاف نہیں ملا ، سپریم کورٹ کو شہید بھٹو کے ریفرینس پر فیصلہ دینا چاہئے، کٹھ پتلی حکومت اپنے اختیار دوسروں کو دے رہی ہے سابق ججز نے بھی مانا کہ بھٹو کا قتل عدالتی قتل ہے ہمیں انصاف دینے کی بجائے تاریخ دے دی جاتی ہے،انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان ناراض نہیں ہیں، انہیں آصف علی زرداری نے جلسہ میں شرکت کی دعوت دی تھی لیکن وو اپنی مصروفیت کی وجہ سے نہیں آ رہے، بلاول بھٹو اور مولانا میں کوئی اختلاف نہیں ،انہیں بہت سارے کام ہوتے ہیں انکے نہ آنے کی وجہ ناراضی نہیں ،مولانا خود نہیں آ رہے لیکن انہوں نے آصف زرداری سے کہا ہے کہ ہمارا پانچ رکنی وفد جلسہ میں شرکت کریگا ۔
استعفے آخری ہتھیار، بلاو ل اور مولانا میں کوئی اختلاف نہیں،نفیسہ شاہ
Dec 26, 2020 | 16:57:PM